Home Top Ad

Responsive Ads Here

حکایات گلستان سعدی

Share:


شیخ سعدی بیان کرتےہیں 



شیخ سعدی بیان کرتےہیں اُنہیں بچپن میں عبادت کا بہت شوق تھا
میں اپنےوالد محترم کےساتھ ساری ساری رات جاگ کر ٖقرآن پاک کی
تلاوت اور نماز میں مشغول رہتاتھا.ایک رات میں اور والد محترم حسب
.معمول عبادت میں مشغول تھے

ہمارےپاس ہی کچھ لوگ غافل پڑےفرش
پہ سو رہےتھے،میں نےاُن کی یہ حالت دیکھی تو اپنے والد صاحب سے
کہا کہ ان لوگوں کی حالت پہ افسوس ہے ان سے اتنا بھی نہ ہو سکا
........کہ اُ ٹھ کےتہجد کی نفلیں ہی ادا کر لیتے

والد محترم نے میری یہ بات سُنی تو فرمایا: کہ بیٹا دوسروں کو کم درجہ
خیال کرنے اور بُرائی کرنےسے بہتر تھا کہ تو بھی پڑ کے سو جاتا
(حکایات گلستان سعدی)

No comments